اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو علاج شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں اپنے ذاتی معالجین سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے پیغام جاری کیا کہ آج صبح 2 بجے مجھے ایک میسج کے ذریعے اتنا بتایا گیا کہ بانی پمز اسپتال انجکشن لگانے کے لیے لائے تھے تاہم مجھے پیشگی اطلاع نہیں تھی۔
چیئرمین نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آج بھی وہی ہے کہ بانی کا شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں اپنے ڈاکٹرز اور فیملی کی موجودگی میں مکمل چیک اَپ اور علاج ہو۔
واضح رہے کہ عمران خان کو فالو اپ طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔
پریس ریلیز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران احمد خان نیازی کو 24 فروری 2026 کو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں اینٹی انٹرا وٹریل انجیکشن کی دوسری خوراک لگانے کے لیے اسپتال لایا گیا۔
