سپریم کورٹ؛ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی استدعا پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھہ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل واپس کی جا چکی ہے ۔ آپ کی درخواستیں تاحکم ثانی زیر التوا رہیں گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کی ایسی کوئی درخواست زیر التوا نہیں جس پر کارروائی کی جا سکے۔

اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے کل جلد سماعت کی درخواست دی تھی اور عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان نے جواب دیا کہ عدالت نے حکم جاری نہیں کیا تھا بلکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی، آپ عدالت کا فیصلہ دوبارہ پڑھ لیں، صحت کا ایشو زیر التوا نہیں ہے۔

جدید تر اس سے پرانی