لاہور (آئی آر کے نیوز): پنجاب میں کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے پاک ہوگیا، راجن پوراوررحیم یار خان کے جزیرہ نماعلاقے کلیئر کردیے گئے،راجن پور کے علاقوں سے 42اوررحیم یار خان کے علاقے سے 200ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے جب کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کچے کے علاقوں کیلئے ڈویلپمنٹ کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے ڈاکوؤں سے پاک ہو گئے، راجن پور اور رحیم یار خان کے جزیرہ نما علاقے کلیئر ہو گئے۔ راجن پور کے 42 اور رحیم یار خان کے 200 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔
کچے کے علاقوں میں اسکول، کالج، ہسپتال اور ٹیوٹا کے ادارے قائم کیے جائیں گے۔ بہتر ٹرانسپورٹ کے لیے گرین بس سروس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کچے کے لوگوں کو اپنی کھیتی باڑی اور روزگار کے لیے زرعی اراضی اور کسان کارڈ دیے جائیں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔
