لوگوں کو برفباری میں گھربارخالی کرنے پر مجبور کیا گیا، خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ بلا رہا ہوں: سہیل آفریدی

 


پشاور (آئی آر کے نیوز): خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اتوار کو پورے خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ جمرود فٹبال اسٹیڈیم میں بلانے کا اعلان کردیا۔

وادی تیراہ آپریشن سے متعلق ویڈیو بیان میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی منتخب جمہوری حکومت گرائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کےخاتمےکے بعد دہشتگرد دوبارہ آباد ہو رہے تھے تو جرگے کیے، اُس وقت پی ڈی ایم کی حکومت کہتی تھی کہ ہم جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں کے نتیجے میں بےامنی بھی لوٹ آئی اور معیشت بھی تباہ حال ہوئی، آج سرمایہ کار اور نوجوان ملک سے بھاگنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی