تصویروں کی بات نہیں دل جُڑے ہونے چاہئیں: بیٹے کی شادی پر مریم کیساتھ تصاویر کے سوال پر کیپٹن صفدر کا جواب

 


لاہور (آئی آر کے نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے بیٹے کی شادی میں اہلیہ کے ساتھ تصاویر نہ ہونے کے سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ہوئی جس کے چرچے کئی روز تک سوشل میڈیا پر ہوئے۔

تقریب سے سامنے آنے والی زیادہ تر تصاویر مریم نواز کی تھیں جن میں کیپٹن صفدر کی کم تصاویر دیکھی گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ بیٹے کی شادی پر میاں بیوی کی ساتھ ایک بھی تصویر نہیں جس کا کیپٹن صفدر نے اب جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا 'اگر آپ کا دل کرتا ہے تو میں آج ہی جاکر سی ایم کے ہمراہ کھڑا ہونگا تصویر بھیج دوں گا'۔

جدید تر اس سے پرانی