لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور ہائی کورٹ میں بسنت کے موقع پر پتنگوں پر تصاویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو آفس اعتراض دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے کہا کہ اپ پابندی کا نوٹیفیکیشن اور ضروری دستاویزات لف کریں اور ریمارکس دیے کہ آفس اعتراض دور کرنے کے بعد کیس کی سماعت ہوگی۔
افس ہائی کورٹ نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا، درخواست کے ساتھ پابندی کا نوٹیفیکیشن اور کچھ صفحات مدہم ہیں۔
جسٹس اویس خالد نے پی ٹی ائی کے شیخ امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت کی، شیخ امتیاز نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ کسی بھی لیڈر کی تصویر پتنگ پر چھاپنے پر پابندی عائد کی گئی، گانوں پرپابندی عائد کی گئی جن میں نک دا کوکا بھی شامل ہے، نک دا کوکا فحش گانا ہے نہ کوئی سیاسی گیت ہے۔
