واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینیزویلا پر حملوں کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ٹرمپ نے وینیزویلا پر حملوں کے حوالے سے کہا کہ وینیزویلا اور اس کی قیادت کیخلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران وینیزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔ امریکی صدر اس حوالے سے مزید تفصیلات آج رات پریسن کانفرنس میں بتائیں گے۔
دوسری جانب کولمبیا اور کیوبا نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کیوبا کے صدر کا کہنا تھا کہ وینیزویلا پر امریکا کی جانب سے کیے گئے مجرمانہ حملے کے خلاف بین الاقوامی برادری کے فوری ردِعمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔
