9 مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی، عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو نقول فراہم نہ ہو سکیں

 


راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ آج بھی 9 مئی کے 11 کیسز میں چالان کی نقول تقسیم مکمل نہیں ہو سکیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی چالان کی نقول تقسیم نہیں کی جا سکیں۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز اور عمر ایوب کو بھی چالان کی نقول فراہم نہیں ہو سکیں۔

سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی جب کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی لاہور جیل روبکار کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 9 مئی کے 11 کیسز میں چالان کی نقول عدالت میں موجود تھیں، تاہم وصول کرنے والے ملزمان غیر حاضر رہے۔

جدید تر اس سے پرانی