پشاور (آئی آر کے نیوز): خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے مالی سال 2025-26ء کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ 23.26 ارب روپے کے محاصل اکھٹے کرلیے، گزشتہ مالی سال یہ وصولیاں 17.92 ارب روپے تھیں۔
کیپرا میڈیا ونگ کے مطابق سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 5.34 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے بھر میں سروسز کے شعبے میں ٹیکس نیٹ کی توسیع اور بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
اتھارٹی نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 26.62 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے ہیں جن میں 23.26 ارب روپے سیلز ٹیکس آن سروسز جبکہ 3.36 ارب روپے انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں وصول کیے گئے ہیں۔
