یاسمین راشد کا این اے 130 ٹریبونل فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

 لاہور (آئی آر کے نیوز): پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد نے اس سلسلے میں جیل میں اپنی لیگل ٹیم سے مکمل مشاورت کی ہے، جس کے بعد آئندہ قانونی حکمت عملی طے کی گئی اور ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کو ہدایت دی ہے کہ لاہور کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو فوری طور پر عدالت میں چیلنج کیا جائے۔ وکیل رانا مدثر عمر نے تصدیق کی ہے کہ یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق فیصلے کو بلا تاخیر عدالت میں لے جانے کی ہدایت کی ہے تاکہ قانونی حق کا تحفظ کیا جاسکے۔

جدید تر اس سے پرانی