اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان کے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز بلوچستان میں ترقی میں خلل ڈال رہی ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بلاواسطہ اور بالواسطہ خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔
