سعودی عرب اب اسرائیل کیساتھ بہتر تعلقات کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے؛ ٹرمپ کا دعویٰ

 واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات پسِ پردہ خاصے بہتر ہوچکے ہیں اور وہ جلد ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انھوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے ساتھ فلوریڈا میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدے نسبتاً تیزی سے مزید توسیع پائیں گے اور سعودی عرب کی شمولیت بھی بس کچھ وقت کی بات ہے۔

انھوں نے زور دیکر کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے، سعودی عرب نے وہ سب کچھ کیا ہے جس کی ہم توقع کرسکتے ہیں۔ وہ اسرائیل کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے معاملات چلا رہے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی