استنبول مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، مذاکرات کی کامیابی سے مثبت امیدیں وابستہ نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

— اسکرین گریب: ڈان نیوز

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ استنبول میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اس وقت کوئی ڈیڈ لاک نہیں، افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، افغانستان سے جاری حملوں میں معصوم لوگ نشانہ بنتے ہیں۔

جمعے کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اس وقت جاری ہے ترجمان دفتر خارجہ مذاکرات میں اس وقت کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، افغانستان سے جاری حملوں میں معصوم لوگ نشانہ بنتے ہیں، افغانستان سے دہشت گرد پاکستان کی طرف تشکیل کرکے حملے کرتے ہیں، پاکستان کا بنیادی مطالبہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات شروع ہوئے، مذاکرات ثالثوں کی موجودگی اور نگرانی میں ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ کی نمائندگی کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی استنبول مذاکراتی وفد میں شامل ہیں، قومی سلامتی کے مشیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی مذاکراتی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی