
اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے ویک اپ کال قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم حالت جنگ میں ھیں کوئ یہ سنجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقے میں لڑرہی ھے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ ویک اپ کال ھے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ھے جسمیں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ھے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ھے۔ اس ماحول میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات سے زیادہ امید رکھنا عبث ھو گا۔ کابل حکمران پاکستان میں دھشت گردی کو روک سکتے ھیں لیکن اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا کابل سے ایک پیغام ھے جسکا پاکستان بھر پور جواب دینے کی الحمدوللہ قوت رکھتا ھے ۔