جوا ایپ پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور

Ducky Bhai gets 'harsh' slap from wife Aroob Jatoi

لاہور (آئی آر کے نیوز): یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت مل گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران چڈھر اور شہریار گورایہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈکی بھائی کو این سی ایس آئی اے نے 17 اگست 2025 میں لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا تھا، ملزم پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کا الزام عائد ہے۔

یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ ریاست کی جانب سے این سی سی آئی اے لاہور کے ذریعے درج کیا گیا، جس میں ان پر الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپامنگ) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات بی-294 (تجارتی مقاصد کے لیے انعام کی پیشکش) اور 420 (دھوکہ دہی اور جائیداد کی فراہمی کے لیے بدنیتی سے عمل کرنا) شامل ہیں۔

مقدمہ ایک انکوائری سے متعلق ہے جو 13 جون کو معتبر ذرائع سے معلومات حاصل ہونے کے بعد شروع کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ بعض یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوائنسرز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز کی تشہیر کر رہے تھے تاکہ وہ مالی فوائد حاصل کر سکیں۔

جدید تر اس سے پرانی