
پشاور (آئی آر کے نیوز): خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز طلب طلب کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کا عمل آج سے شروع ہوگا، اسمبلی اجلاس طلب، 13 اکتوبر کو ووٹنگ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر فیصل کریم کنڈی کو موصول ہوگیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر ڈھائی بجے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے عہدے سے استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس نے بتایا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور تمام معاملے کو شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔