شمع جونیجو کس وفد کے ساتھ اقوام متحدہ گئیں؟ اسحاق ڈار نے وضاحت دیدی

 Shama Junejo claims key role in PM's UN delegation, contradicts ministers

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شمع جونیجو کے ذکر پر ایوان میں وضاحت دے دی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے شمع جونیجو کے ذکر پر پہلے طنزیہ جواب دیا اور کہا کہ بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظرآتی ہے۔

بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں جو وفد جاتا ہے  وہ وزیرخارجہ کے دستخط سے جاتا ہے، ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ دوسرا وزیراعظم کا وفد ہوتا ہے یہ محترمہ اس کاحصہ تھیں،  وزیراعظم کے ساتھ ان کا بہت سا اسٹاف ہوتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی