لاہور (آئی آر کے نیوز): ایشیا کپ 2025 میں ناقص کارکردگی کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے کپتان سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
کپتان اور کوچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مظبوط اور مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اور کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قیادت اور کمبی نیشن میں تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں سلمان علی آغا ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اہم اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
سنیئر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی متفقہ سوچ یہی ہے کہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جگہ نہیں بنتی۔