سابق آئی ایس آئی بریگیڈیئر نے یوٹیوبر عادل راجا کیخلاف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

 — فائل فوٹو: سوشل میڈیا

لندن (آئی آر کے نیوز): برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ان پر 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف کیس کا بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مقدمہ کے اخراجات بھی عادل راجا کو اٹھانے ہوں گے۔

برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عادل راجہ کے دعوؤں کے کوئی شواہد نہیں ملے، عادل راجہ کی سوشل میڈیا پوسٹس نے راشد نصیر کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عادل راجا اپنے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست کے دفاع میں ناکام رہے تھے اور برطانوی عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجا پر 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی