وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی

 — فوٹو: اسنٹاگرام/فیس بک

کراچی (شوبز ڈیسک): سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کے انتقال پر ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں ان کی اچانک موت کی وجہ بیان کردی۔

احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال پر مداح انتہائی افسردہ ہیں اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔

بھائی کے انتقال کی خبر احمد شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے‘۔

احمد شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ متعدد مارننگ شوز اور گیم شوز میں شریک ہوتے رہے ہیں، جہاں ان کی معصوم باتوں اور مسکراہٹوں نے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔

وسیم بادامی نے ایک ویڈیو میں عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان ٹرانسمیشن کی جان عمر کا آج صبح فجر کے وقت انتقال ہوگیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے مطابق انہیں الٹی ہوئی تھی جو پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور دل اور خون کی شریانوں کے نظام کے رکنے  

کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

انہوں نے ویڈیو میں عوام سے مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔

 

جدید تر اس سے پرانی