عالمی رینکنگ! بابر اور رضوان کی تنزلی

 ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر مزید تنزلی کے بعد21 اور رضوان 22 ویں نمبر پر چلے گئے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں مزید تنزلی ہوگئی ۔

آئی سی سی نے  ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے پلیئرز  کی رینکنگ جاری کردی ہے ، ٹی ٹوئنٹی  بیٹرز کی رینکنگ میں   بھارت کے ابھیشک شر ما  پہلی پوزیشن پر  برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی 3 درجے  اور محمدرضوان کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے، تنزلی کے بعد  بابر 21 ویں اور محمد رضوان  22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

 آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستا ن کےحسن نواز  2  درجے بہتری کے بعد 32 ویں،  صائم ایوب 2 درجے تنزلی کے بعد 40 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں،  پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا  لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 18 درجے بہتری کے بعد 59 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

 

ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ 

بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی 8 درجے بہتری کے بعد 26 ویں  جب کہ حارث رؤف 4 درجے تنزلی کے بعد 28 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کےمحمد نواز 15 درجے کی بہتری کے بعد 43 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر ز رینکنگ 

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ  افغانستان کےمحمد نبی ایک درجہ بہتری کےبعد دوسری پوزیشن  پر براجمان ہیں۔

 

ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ 

ون ڈے رینکنگ کے مطابق  زمبابوے کے سکندر رضا ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبرپر، افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپر چلے گئے ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی