اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف میں تنظیمی عہدوں میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی صدر لاہور کے بعد صدر سینٹرل پنجاب یوتھ ونگ کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی نے میاں عباد فاروق کو عہدے سے ہٹا کر حسن شکیل کو صدر یوتھ ونگ سینٹرل پنجاب نامزد کر دیا۔
میڈیا ذرائع نے کہا کہ عباد فاروق کے رویے پر متعدد سینئر رہنماؤں کو اعتراض تھا، قیادت نے شکایات کی بنیاد پر عباد فاروق کو ہٹایا۔