یوٹیوبر رجب بٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

 —اسکرین شاٹ

یوٹیوبر رجب بٹ کی اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر خوشیاں منانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، تاہم انہوں نے تاحال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے والد بننے کی کوئی تصدیق نہیں کی۔

متعدد یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی جانب سے رجب بٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں یوٹیوبر کی اہلیہ ایمان بٹ کو ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رجب بٹ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں رجب بٹ کو بیٹے کی پیدائش پر برطانیہ میں جشن بھی مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں رجب بٹ اپنی والدہ سے فون پر بات بھی کرتے دکھائی دیے، جس میں وہ والدہ کو دادی بن جانے پر مبارک باد بھی دیتے دکھائی دیے۔

رجب بٹ نے والدہ کو بتایا کہ جلد ہی پوری رجب بٹ فیملی بچے کی پیدائش کا جشن منائے گی اور خوشیوں کے دن آنے والے ہیں۔

رجب بٹ نے ایمان بٹ سے دسمبر 2024 میں شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

 

 

جدید تر اس سے پرانی