سعودی عرب کیساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا دروازہ بند نہیں کیا: وزیر دفاع

 Defence Minister Khawaja Asif. — Screengrab

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی بھی ایک ملک پر کہیں سے بھی حملہ ہوا تو یہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور ہوگا اور مل کر اس کا جواب دیا جائے گا۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق  سعودی عرب کے ساتھ معاہدے سےپاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا کہنا قبل از وقت ہے مگر اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب  لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ڈیڑھ سال سے خارجہ پالیسی بڑی کامیابی سے چل رہی ہے، حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت پاکستان کو نصیب ہونا فخرکی بات ہے۔

جدید تر اس سے پرانی