
پشاور (آئی آر کے نیوز): خیبر پختونخوا کے 2 وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں وزرا کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہت پہلے سے ہٹانا چاہتے تھے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گزشتہ روز بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں دونوں وزرا سے متعلق بات چیت ہوئی تھی