190ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان  اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی  گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  190ملین پاؤنڈکیس کے سلسلے  میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کی  جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کو  190ملین پاؤنڈکیس میں  بری کرنےکی استدعا  کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست  25 ستمبر کو سماعت کے  لیے مقرر کی ہے جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

 

جدید تر اس سے پرانی