جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی

جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں  توسیع منظور

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان  اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں  توسیع کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بینچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دسمبر 2024 میں جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دی تھی۔

جدید تر اس سے پرانی