احمد آباد طیارہ حادثہ؛ بھارتی نژاد کرکٹر بھی ہلاک

 AFP via Getty Images Debris of Air India flight 171 is pictured after it crashed in a residential area near the airport in Ahmedabad on June 13, 2025. Rescue teams with sniffer dogs combed the crash site on June 13 of a London-bound passenger jet which ploughed into a residential area of India's Ahmedabad city, killing at least 265 people on board and on the ground. (Photo by Punit PARANJPE / AFP) (Photo by PUNIT PARANJPE/AFP via Getty Images)

احمد آباد طیارہ حادثے میں بھارتی نژاد نوجوان کرکٹر بھی ہلاک ہوگئے۔

احمد آباد طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 270 سے تجاوز کرگئی ہے تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی جب کہ طیارے کا بلیک باکس برآمد ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی احمد آباد طیارہ حادثے کی اصل وجہ سب کے سامنے آ جائے گی۔

حادثے کے 6 دن بعد ہندوستانی نژاد کرکٹر دیرگھ پٹیل کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔

کرکٹر کی عمر 23 سال تھی اور وہ انگلینڈ میں لیڈز کے ایک کلب ‘لیڈز ماڈرن کرکٹ کلب’ کے لیے کھیلے تھے۔

دیرگھ پٹیل لیڈز ماڈرن کلب کے لیے بطور آل راؤنڈر شامل تھے۔

بیس میچوں میں 300 سے زیادہ رنز بنانے کے علاوہ انہوں نے 29 وکٹیں بھی لیں۔ لیڈز کلب نے دیرگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘ہم اس مشکل وقت میں دیرگھ پٹیل کے خاندان اور جاننے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گجرات کے دیرگھ پٹیل نے انگلستان کی یونیورسٹی آف ہڈرز فیلڈ سے مصنوعی ذہانت میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی