عدالت نے عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر فیصلہ سنادیا

Former Pakistan PM Imran Khan (C)

لاہور (آئی آر کے نیوز): عدالت نے عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی