مشہور نیٹ فلکس سیریز اسکوئڈ گیم کے تیسرے اور آخری سیزن کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری

 Squid Game S3 Lee Jung-jae as Seong Gi-hun in Squid Game S3 Cr. No Ju-han/Netflix © 2025

مشہور نیٹ فلکس سیریز "اسکوئڈ گیم" کے تیسرے اور آخری سیزن کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

سیزن 3 کا آغاز وہیں سے ہو گا جہاں سیزن 2 ختم ہوا تھا۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ مرکزی کردار گی ہُن (اداکار لی جنگ جے) اب بھی خفیہ اور مہلک کھیل کی پیچھے چھپی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اب تک وہ تقریباً سب کچھ کھو چکا ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=zgGTVaG2UiQ 

 

سیریز کے خالق ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق، اس سیزن میں دکھایا جائے گا کہ گی ہُن ناکامی کے بعد کیا راستہ اختیار کرتا ہے۔ ٹریلر میں ایک جذباتی، پچھتاوے سے بھرپور اور کمزور گی ہُن کو دکھایا گیا ہے، جو اب بھی انسانیت، ہمدردی اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

آخری سیزن میں معروف گیم "ریڈ لائٹ، گرین لائٹ" کی خطرناک گڑیا ینگ ہی کی واپسی بھی ہوئی ہے، اور نئے چیلنجز مزید خوفناک دکھائے گئے ہیں۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی