اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا بڑا دعویٰ

 

واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی میڈیا کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے۔
 امریکی میڈیا کےمطابق اسرائیل امریکا کی مدد کے بغیرہی ایران پرحملہ کرنےکیلئے تیار ہے،ایران کے جوابی رد عمل کے پیش نظرمشرق وسطیٰ سے امریکی سفارتکاروں کو نکالا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدہ آخری مراحل میں ہے،اسرائیل دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خلاف ہے۔

ایرانی وزیردفاع نے دھمکی دی ہے کہ جنگ مسلط کی گئی توخطےمیں امریکا کے تمام اڈے ایران کے ہدف ہونگے،وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتے۔ صدر ٹرمپ بھی یہی چاہتے ہیں۔۔معاہدے کیلئے ماحول سازگار ہے۔ 

 

جدید تر اس سے پرانی