اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سےاظہار ہمدردی کرتاہوں، خطرہ ہےکہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیرمستحکم ہوجائےگا۔
https://x.com/CMShehbaz/status/1933418673362120803
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کےلیے اقدامات کرے، کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔