اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اداکارہ منال خان کی نئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔
تفصیلات کے مطابق منال خان ان دنوں شوہر اور بیٹے کے ہمراہ سری لنکا کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں، جہاں سے انہوں نے متعدد ویڈیوز اور تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ بظاہر حاملہ نہیں دکھائی دیتیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد صارفین نے ان کے اُمید سے ہونے کی چہ مگوئیاں کیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں منال خان کے پیٹ کو پھولا ہوا محسوس کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اداکارہ کے دوسری بار حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں، تاہم بعض افراد نے نشاندہی کی کہ ممکنہ طور پر اداکارہ کے پیٹ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بڑھایا گیا یا پھر کیمرا کا اینگل ایسا ہے، جس وجہ سے اداکارہ کا پیٹ بڑا دکھائی دے رہا ہے۔
کچھ افراد نے دلیل دی کہ لازمی نہیں کہ حمل ٹھہرنے کے بعد ہی انسان کا پیٹ باہر نکلے، بعض انسان ویسے بھی زائد الوزن ہو سکتے ہیں۔
منال خان کے حاملہ ہونے کی افواہوں سے گزشتہ ماہ ان کی بہن ایمن خان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی بھی افواہیں تھیں۔