شدید گرمی؛ دنیا کو تاریخ کے دوسرے گرم ترین موسم کا سامنا

 heatwave pakistan

رواں سال دنیا کو تاریخ کے دوسرے گرم ترین موسم کا سامنا ہے، گرین لینڈ میں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو ریکارڈ کی گئی۔

یورپی یونین کے ماحولیاتی ادارے کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے مطابق رواں سال مئی کا مہینہ دنیا کا دوسرا گرم ترین مئی رہا جس کے دوران گرین لینڈ میں موسمیاتی تبدیلی کے سبب ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو دیکھی گئی۔

ادارے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ مئی 2025 کے دوران زمین کا سطحی درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا، جب کہ اس کا موازنہ 1850 تا 1900 کے قبل از صنعتی دور سے کیا گیا ہے ، وہ دور جب انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فوسل فیول کا استعمال شروع ہوا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال کا مئی صرف مئی 2024 سے پیچھے رہا، جسے اب تک کا سب سے گرم مئی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی نصف کرہ میں مارچ تا مئی کا موسمِ بہار بھی ریکارڈ پر دوسرا سب سے زیادہ گرم ثابت ہوا ہے۔

کوپرنیکس کے مطابق یہ درجہ حرارت ایک غیر معمولی تسلسل کا حصہ ہے، جس میں گزشتہ 22 میں سے 21 ماہ ایسے رہے ہیں جن کا اوسط عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا حالانکہ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ وقتی وقفہ ممکنہ طور پر دیرپا نہیں ہوگا۔

 

جدید تر اس سے پرانی