عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

 former prime minister imran khan arrives for hearing in an anti terrorism court atc on august 25 2022 in islamabad photo app

لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

جدید تر اس سے پرانی