بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا، آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ روک دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع کر دی تھی۔