پاکستان کی حمایت: بھارت نے ترک ایئرپورٹ کمپنی پر پابندی لگا دی

Prime Minister Narendra Modi and Turkish president Recep Tayyip Erdogan (Photo | AP)

بھارت نے ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت کرنے پر ترک ایئرپورٹ سروس کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی۔

بھارتی وزارتِ شہری ہوابازی کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا، بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں کیونکہ ان ممالک نے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔

بھارتی ڈپٹی وزیرِ شہری ہوابازی مرلی دھر موہول نے کہا کہ پورے ملک سے سیلیبی پر پابندی کی درخواستیں موصول ہو رہی تھیں۔

سیلیبی ایئرپورٹ سروسز بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں پر گرائونڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرتی ہے، اس نے بھارتی حکومت کے فیصلے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

جدید تر اس سے پرانی