بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات

 This combination of photos shows PTI founder Imran Khan (left) and Barrister Muhammad Ali Saif. — Reuters/ Facebook/ Barrister Muhammad Ali Saif/File

راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں، ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

جب اس معاملے پر بیرسٹر سیف سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا عمران خان سے ہمارے لوگو ں کی ملاقات نہ کروائی گئی تو  آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی