بھارت کی آبی دہشتگردی؛ ہیڈمرالہ سے اخراج صفر ہوگیا

 بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی واقع

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بھارت کی آبی دہشت گردی زور پکڑتی جارہی ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 37 ہزار 600 کیوسک کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر کیوسک ہوگیا، 2 روزمیں ہیڈمرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 91 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک رہ گئی، ہیڈامرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کی آمد 44 ہزار800 کیوسک تھی۔

ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں 2 روز قبل پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔

 

جدید تر اس سے پرانی