9 مئی مقدمات؛ عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

 former prime minister imran khan arrives for hearing in an anti terrorism court atc on august 25 2022 in islamabad photo app

لاہور (آئی آر کے نیوز): پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔

پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت نے کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

 

جدید تر اس سے پرانی