ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی: فیصل واوڈا

 senator faisal vawda speaking during a senate session on tuesday photo facebook senate

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی، بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‏میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ پہلے برداشت کی تھی نہ اب برداشت کی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے عناصر جو ملک دشمنی کر رہے ہیں، ان کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔

 

جدید تر اس سے پرانی