لاہور قلندرز کا عمران خان انکلوژر میں خصوصی فوٹوشوٹ، صارفین نے دلچسپ تبصرے کرڈالے

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے لئے نئی جرسی کی رونمائی کی جس کے بعد پوری ٹیم کی عمران خان انکلیوژز کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

تفصیالت کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے لاہور قلندرز نے نئی جرسی کی رونمائی کر دی ہے۔ اس تقریب کےبعد لاہور کے کھلاڑیوں نے عمران خان انکلیوژز کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔ جو شوٹ کرواتے ہوئے عمران خان انکلیوژر میں بیٹھتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل شیئر کیا جا رہا ہے۔

صحافی شاہد اسلم نےاس وڈیو پر لکھا کہ لاہور قلندرزعمران خان انکلوژرمیں بیٹھ گئے، پی سی بی اور نقوی صاحب نے اعتراض نہیں کیا اس پہ کیا؟

https://x.com/lahoreqalandars/status/1908934458444853519 

مہوش قمس خان لکھتی ہیں کہ لاہور قلندرز ٹریلر میں  کھلاڑیوں نے عمران خان کے سٹینڈ کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کرایا ہے، پی ٹی آئی کے حامی صارفین اسے بہت پسند کریں گے۔

https://x.com/MehwishQamas/status/1909177392234381766


انہیں دلچسپ تبصروں کے باعث اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔


جدید تر اس سے پرانی