توشہ خانہ ٹو کیس: آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ

 Imran Khan undergoes medical checkup in Adiala jail

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس  کی آخری سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی جس کے بعد آج اڈیالہ جیل میں  ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔

عدالتی عملے نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے سماعت منسوخی سے متعلق فیصلے سے  وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کردیا ہے۔

سماعت منسوخی پرپی ٹی آئی وکیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ  کبھی مقدمات کوتیزی سےچلایا جاتاہے تو کبھی سست کردیاجاتاہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ جب سزا سنانی ہوتو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی