پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ اور محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کا تحفظ جنگلات کے لئے "جنگلات اپناؤ" منصوبہ کی یادداشت پر دستخط۔


پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ اور محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کا تحفظ جنگلات کے لئے "جنگلات اپناؤ" منصوبہ کی یادداشت پر دستخط۔

جناب طارق خادم، ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور سمیع زمان، ھیڈ آف ایکسٹرنل افئرز نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر نوشہرہ کے دفتر میں "جنگلات اپناؤ" منصوبے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر  پاکستان ٹوبیکو کمپنی  کی طرف سے عماد الدین محمد، سید علی عباس، جمال تورو  اور عا مر لودھی نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام کے مطابق فارسٹ ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو 200 ایکڑ رقبہ مہیا کریگا۔ جس پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی، محکمہ جنگلات کے تعاون سے، مقامی اقسام کے درختوں کی کاشت کرے گی۔


اس موقع پر سمیع زمان نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے افورسٹیشن اور کنزرویشن پروگرام پر روشی ڈالی۔اور شرکاء کو بتایا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی اب تک 160 ملین سے زائد پودے اور 38 ہیکٹر کنزرویشن سائٹس بنا چکی ہے۔

جناب طارق خادم، ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے تعاون کو سراہا اور "جنگلات اپناؤ" منصوبے کو مستقبل کے لئے نہایت مفید اور کارآمد قرار دیا۔

جدید تر اس سے پرانی