بات چیت پر اس ہفتے یا اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی پیشرفت ضرور ہوگی: اعظم سواتی

Azam Swati addressing a press conference in Islamabad on Friday — DawnNewsTV

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آنے والی نسلوں کے لیے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے اس ہفتے یا اگلے ہفتے کوئی نہ کوئی پیشرفت ضرور ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سارے اداروں کو جوڑ سکیں اور نفرتیں ختم کر سکیں، میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سوچ ہے جسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے اور بچہ بچہ ان سے پیار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور آج بھی متحرک ہیں اور جو لوگ اس وقت متحرک ہیں میں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

جدید تر اس سے پرانی