عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے، میں باقاعدہ بات چیت کے لیے عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں: اعظم سواتی

PTI Chairman Imran Khan and PTI Senator Azam Swati address a press conference in Islamabad on Saturday. — DawnNewsTV

راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے، ان کی عقل گھاس چرنے چلی گئی ہے، عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے، میں باقاعدہ بات چیت کے لیے سابق صدر مملکت عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ عارف علوی نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ آئندہ ہفتے آرہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں دسمبر 2022 میں جنرل عاصم منیر کے تقرر کے بعد رابطہ کرنے کا ٹاسک دیا تھا تاکہ مذاکرات کے دروازے کھولے جاسکیں۔

اعظم سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ملاقات کے بعد انہوں نے جنرل عاصم منیر کے قریب سمجھے جانے والے ’ڈاکٹر تنویر‘ (جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد ہیں) سے رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 

جدید تر اس سے پرانی