الیکشن کمیشن نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): الیکشن کمیشن نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشنز کے لیے پولنگ یکم جون کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی 23 تا 25 اپریل تک جمع ہوں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 مئی کو الاٹ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کی وجہ سے سیٹ خالی ہوئی تھی۔

 

جدید تر اس سے پرانی