سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 3907 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

 A file photo of former Punjab chief minister Usman Buzdar. — APP/File

لاہور (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کے دور حکومت میں  3907ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی مظفر گڑھ نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود 3907ملین روپے کا بجٹ منظور کرایا۔

بتایا گیا ہے کہ آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے سی ای او اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ 2021-22کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے بجٹ کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔

دستاویزات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مدت ملازمت 2018 میں ختم ہو گئی لیکن مد ت ملازمت ختم ہونے کے باوجود مالی سال2021 کا بجٹ منظور کرایا گیا۔

 

جدید تر اس سے پرانی