عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی

 A man in a blue shirt and vest sits next to a woman in dark black conservative Islamic garb behind a table.

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہے اور حراست سیاسی انتقام ہے۔

درخواست کے مطابق 17 جنوری کو سزا سنائی گئی اور ابھی تک سماعت نہ ہوئی ہے جو جلد از جلد اپیل کے لیے مضبوط جواز ہے۔ تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے اور ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے۔ انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آئے، جلد سماعت بروقت انصاف کے لیے ضروری ہے۔

عمران خان کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشریٰ بی بی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7116/24 الاٹ کر دیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی