پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے بورڈ نے براڈکاسٹرز کا
اعلان کردیا جس کے بعد شائقین اب مختلف ذرائع سے میچز دیکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز لائیو براڈ ہوں گے جہاں پر
عوام باآسانی ان میچز سے لطف اندوز ہوسکے گی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے
کے مطابق پاکستان بھر میں ایونٹ کے سنسنی خیز میچز اے اسپورٹس اور پی ٹی وی
اسپورٹس پر براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔
لائیو اسٹریمنگ کیلئے ولی ٹیکنالوجیز نے حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ
شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بیگن پر دیکھ سکیں گے۔
ٹرانس گروپ نے براڈ کاسٹ اور پاکستان سے باہر تمام خطوں کیلئے لائیو
اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔
اسی طرح بین الاقوامی شائقین کیلئے اسکائی اسپورٹس اور جیو برطانیہ
میں میچز نشر کیے جائیں گے۔
پڑوسی ممالک بنگلادیش میں ٹی اسپورٹس جبکہ بھارت میں (صرف ڈیجیٹل
کیلئے فین کوڈ ) میں نشر کیا جائے گا، سونی ٹی وی افغانستان، بھارت اور سری لنکا
میں میچز نشر کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا
جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔